اسلام آباد(مانند نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ الیکشن کے روز ملک میں انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کے روز صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی اور انٹرنیٹ سروس بغیر کسی تعطل اور رکاوٹ کے جاری رہے گی۔ حکومت نے پولنگ کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کے کوئی احکامات نہیں دئیے۔ گزشتہ روز نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی بیان میں کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے انتخابات کے موقع پر موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔ کسی جگہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو مقامی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کرسکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے