وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان کے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جنوبی وزیرستان حلقہ این اے 42 سے تحریک انصاف کے آزاد امیدوار زبیر خان وزیر جیت گئے۔ جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 پر زبیر خان وزیر نے 20020 ووٹ حاصل کرکے پہلی، آزاد امیدوار علی وزیر نے 16194 ووٹ حاصل کرکے دوسری جبکہ جمیعت علماء اسلام کے امیدوار مولانا جمال الدین محسود نے 13907 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔جنوبی وزیرستان لوئر پی کے 110 کے ٹوٹل 94 پولنگ اسٹیشنز میں سے 94 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عجب گل وزیر جیت گئے۔ عجب گل وزیر نے 12338 ووٹ حاصل کئے، آزاد امیدوار تاج محمد وزیر 5308 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ آزاد امیدوار عالمگیر وزیر نے 5238 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جنوبی وزیرستان اپر پی کے 109 کے ٹوٹل 182 پولنگ اسٹیشنز میں سے 182 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار آصف خان محسود جیت گئے۔ آصف خان محسود نے 11519 ووٹ حاصل کئے، آزاد امیدوار سعید انور محسود نے 7668 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ جمیعت علماء اسلام احمد شیر نے 6699 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔یاد رہے کہ اس دفعہ پہلی بار پاکستان جنوبی وزیرستان سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایک قومی اور دو صوبائی صوبائی اسمبلی کے ممبران منتخب ہوگئے ہیں۔ اس طرح تین حلقوں پر کامیابی حاصل کی۔ نو منتخب پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے کارکنوں، سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کریں گے ضلع جنوبی وزیرستان کی اجتماعی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے