اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ گزشتہ دو روز سے بند ہونے کے باعث وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر آن لائن کازلسٹ اور کیسوں کی تفصیلات اپلوڈ ہوتی ہیں تاہم گزشتہ دو روز سے ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند ہے۔ویب سائٹ پر کیسوں کے مختصر اور تفصیلی فیصلوں سے آگاہی ملتی ہے اور دائر درخواستوں پر اعتراضات اور مقرر ہونے کی تفصیل موجود ہوتی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند ہونے کے باعث دور سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ سائلین اور وکلا کو کیسز کے بارے میں معلومات نہیں مل پا رہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے