راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومت سازی کیلئے سیاستدانوں کی بھاگ دوڑ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخلوط حکومت نہیں قومی حکومت بنے گی، کوئی حکومت اکیلے مسائل سے نہیں نمٹ سکتی۔ اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی میں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں حالات سب کے سامنے ہے، آسٹریلیا امریکا سمیت پوری دنیا نے انتخابات پر سولات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی نہیں، وہ قانونی اور آئینی طور پر اپنا فیصلہ کرسکتی ہے۔انہوں نے اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت بنانی چاہیے، کوئی حکومت اکیلے مسائل سے نہیں نمٹ سکتی۔ فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے اینٹی کرپشن کی عدالت پیش کیا گیا، فاضل جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ فواد چوہدری پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن کا الزام ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے