اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ رات کے اندھیرے میں چرایا گیا ہے، پس پردہ قوتوں کو اب رک جانا چاہیے اور اختیارات ان لوگوں کو منتقل کردینے چاہئیں جنہیں عوام نے اپنا لیڈر منتخب کیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں روف حسن نے کہا کہ پاکستان کو مزید عدم استحکام کے راستے پر ڈالا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ(ن)کی زیرِقیادت مخلوط حکومت کے ممکنہ قیام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتیں بنانے کے لیے عوام کے مسترد شدہ مجرموں کے ایک گروپ کو ساتھ ملانے کا فیصلہ ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کے حوالے سے ایک محدود نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ صورتحال جمہوری قدروں اور اصولوں کے بالکل خلاف ہے جو قومی مفادات اور عوام کی فلاح و بہبود سے لاتعلقی کی عکاسی کرتی ہے۔ روف حسن نے مزید کہا کہ پس پردہ قوتوں کو اب رک جانا چاہیے اور اختیارات ان لوگوں کو منتقل کردینے چاہئیں جنہیں عوام نے اپنا لیڈر منتخب کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے