اسلام آباد(مانند نیوز): الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی مانسہرہ میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے این اے 15 مانسہرہ میں میاں نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی، تاہم نواز شریف کے وکیل سماعت میں پیش نہ ہوئے۔ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی جس میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔نواز شریف کے وکیل تاخیر سے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی تو الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے