کراچی (مانند نیوز) جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔توہین عدالت کی درخواست صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے دائر کی، درخواست دائر کرنے والوں میں جنید مکاتی، وجیہہ الحسن، نصرت اللہ، محمد احمد اور محمد اکبر شامل ہیں۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے عدالتی فیصلے کی توہین کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کئے جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی تھی کہ امیدواروں کو سن کر فیصلہ کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کر دیا جو کہ توہین عدالت ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف کارروائی کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے