پبی (مانند نیوز ) پبی پولیس کی بین الصوبائی راہزن گینگ کے خلاف دبنگ کاروائی سرغنہ،کارندے سمیت گرفتار،چھینی گئی رقم،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،گرفتار ملزمان نوشہرہ کے علاقہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع کو بھی کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں مسمی دانیال ولد محمد الیاس ساکن پبی نے تھانہ پبی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں ٹوٹل پٹرول پمپ نزد عجب باغ میں بطور سیلز مین کام کرتا ہوں کہ نامعلوم ملزم مسلح نقاب پوش نے آکر اسلحہ کی نوک پر نقد رقم،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ڈی پی اوپبی سرکل شفیع الرحمن نے اس واقعے کے انوٹس لیتے ہوئے اشفاق خان ایس ایچ او پبی کو ملزمان کی گرفتاری،چھینی گئی رقم کی بازیابی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید خطوط پر استوارء تفتیش سے آغاز کرتے ہوئے راہزن گینگ کے سرغنہ داؤد ولد محمد گل ساکن۔ دیر کالونی پشاور۔تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا دوران انٹاروگیشن دوسرے ساتھیوں کے نام حبیب اللہ ولد ماوید گل،جمال ولد عزیز الرحمن اگل دئییتھے۔نشاندھی پر چھینی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا۔