اسلام آباد(مانند نیوز)تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان نے عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین پر پوری قوم کو ہفتہ کو پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس کے اعلامیہ میں الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان کو سزا دینے، بلے کا نشان چھین لینے اور تحریک انصاف کو زبردستی انتخاب سے باہر رکھنے کی کوششوں کے بعد الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے نو منتخب اراکینِ پارلیمان کو نہایت مضحکہ خیز تکنیکی بنیادوں پر ڈی سیٹ کرکے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی آخری سازش میں مصروف ہے۔کورکمیٹی تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذریعے اپنے مینڈیٹ کی توہین عوام قبول کریں گے نہ ہی دستور و جمہوریت کی قبریں کھودنے والوں کو کبھی معاف کریں گے۔اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے کردار پر تحریک انصاف ہی نہیں، صفِ اول کی سیاسی جماعتیں آوازیں اٹھا رہی ہیں، ان کا کمیشن میں بیٹھنے کا مزید کوئی جواز نہیں، فی الفور مستعفی ہوں۔کورکمیٹی پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سرپرستی میں عوام کے مینڈیٹ، دستور اور جمہوریت کی کھلی توہین کی راہ روکنا ملک و قوم کے مفاد کیلئے ناگزیر ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے