مدینہ منورہ (مانند نیوز)حرمین الشریفین اتھارٹی کی جانب سےمسجد نبوی کے مخلتف حصوں میں استعمال ہونے والے 25 ہزار قالینوں کو خصوصی اہتمام کے ساتھ یومیہ 3 بار صاف کیا جاتا ہے،سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی میں موجود نماز کے لیے مخصوص قالینوں کی یومیہ 3 مرتبہ صفائی اور 200 لیٹر خوشبو سے ان کو معطر کیا جاتا ہے۔مقامی طور پر تیار کیے جانے والے قالین اپنے خاص ڈیزائن، اعلی معیار اور نمازیوں کی راحت وآرام کے مطابق ملائم اور مضبوط بناوٹ کے حوالے سے منفرد ہیں۔ہر قالین پر’آر ایف آئی ٹی ‘ سسٹم کی الیکٹرونک چپ ہوتی ہے جسے بارکوڈ کے ذریعے سکین کرکے قالین کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ مسجد نبوی کےقالینوں کی دیکھ بھال حرمین شریفین اتھارٹی کی زائرین اور نمازیوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے