ایبٹ آباد (مانند نیوز)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام 39 واں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران نے کوارڈینیٹنگ آفیسرسیمی اے خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس ہزارہ کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے کورس کے شرکاء افسران کو ہزارہ پولیس میں سیکیورٹی صوتحال، جرائم کی روک تھام، پبلک لیزان، ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی صورتحال اور پولیس کو درپیش چیلنجز کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل بھی ڈی آئی جی ہزارہ کے ہمراہ موجود تھے، ڈی آئی جی ہزارہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہزارہ پولیس جرائم کی روک تھام کیلئے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیوں کو سلسلہ جاری ہے۔ چائنیز اور فارن ورکرز کی سکیورٹی کیلئے خیبر پختونخواہ پولیس کی سپیشل سیکیورٹی یونٹ اپنے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک خطرناک اور جان لیوا حرکت ہے جس کو روکنے کیلئے پبلک لیزان کونسل کے ممبران سے معاونت لی جاتی ہے اور اس کی روک تھام کیلئے عام شہریوں کی نشاندہی پر ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔ ایس ایس پی جویریہ محمد جمیل نے ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجازخان کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی جانب سے جبکہ ڈی آئی جی ہزارہ نے ہزارہ پولیس کی جانب سے کوارڈینیٹنگ آفیسرسیمی اے خان کو شیلڈ دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے