واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے قرض دہندہ طلبہ کے لیے 1.2 ارب ڈالر کے ایک اور ریلیف منصوبے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرض ادائیگی کے نئے پروگرام میں اندراج کرانے والے تقریبا ڈیڑھ لاکھ طلبہ قرضے معاف کراسکیں گے۔ ریلیف منصوبے کے حوالے سے امریکی سیکرٹری ایجوکیشن کاکہنا ہے کہ کم آمدنی والے قرض دہندگان کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ جو لوگ دہائی سے قرض ادا کررہے ہیں وہ اب ریلیف کے مستحق ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اہل دہندگان کو صدربائیڈن کی ای میل وصول ہونا شروع ہوگئی ہے، قرض معافی سے استفادے کے لیے مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال صدربائیڈن کا 430 ارب ڈالر کا اسٹوڈنٹ ڈیٹ پلان بلاک کردیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے