لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور وزارت اعظمی کے لیے نامزد امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ افہام و تفہیم اور باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدمت، دیانت اور محنت کی روایت کو آگے بڑھائیں گے۔ ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پوری تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے۔ ملک کو ترقی دینے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے شب و روز کاوشیں کی جائیں گی۔ قائد(ن)لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے