جمرود (مانند نیوز)جمرود پر یس کلب میں پی ٹی آئی جمرود کابینہ کے صدر اشفاق آفریدی،جنرل سیکرٹری نصیر احمد سمیت کابینہ کے دیگر ممبران و ساتھیوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت کے منکروں کے بارے سپریم کورٹ فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سپریم کورٹ مذکورہ فیصلہ واپس لیں، خیبر سے باہر تمام ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کو ضلع خیبر منتقل کئے جائے، تمام ڈیپارٹمنٹ میرٹ کو فالو کرے،قوم کوکی خیل کادیرینہ مسئلہ ریگی للمہ کو جلد حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے، تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی اور معقول مالی تعاون کیلئے موثر آواز اٹھائی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں تمام روکے ترقیاتی کاموں پر دوبارہ کام کا اغاز ہوچکا ہے جس میں ٹیڈی بازار سے نئی آبادی سڑک اورتحصیل کے اندر بیوٹیفکیشن کاکام سرفہرست ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع خیبر پولیس اپنے اپ میں اصلاحات کرے غیرقانونی اور بغیر لیڈی پولیس چھاپوں سے اجتناب کرے بصورت دیگر انکے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ قوم کوکی خیل کی بے لوث محبت کے بناء پرہی پی ٹی آئی نے ضلع خیبر کے تمام سیٹوں پر کلین سویپ کردیا ہیں۔کوکی خیل قوم سمیت ضلع خیبر کے تمام اقوام نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے سپاہیوں پر جو اعتماد کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں اجتماعی ترقیاتی کام سرانجام دینگے جبکہ ہمارے منتخب نمائندگان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبے لائے اور میگا پروجیکٹ بھی شروع کئے جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے