اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) نئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس بلانے کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، صدر مملکت کی جانب سے وزارت پارلیمانی امورکی سمری پر نہ انکار کیا نہ ہی ستخط کیے گئے، جس کے بعد نگراں حکومت اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاری مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق صدر 29 فروری تک اجلاس نہیں بلاتے تو بھی اجلاس 29 کو ہی ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو اس حوالے سے نگراں وزیراعظم کی طرف سے سمری بھی بھجوائی جاسکتی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کے تحت 29 فروری تک اجلاس ہونا آئینی تقاضا ہے، صدر 21 دن میں اجلاس نہ بلا کرآئینی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ صدر نئی قومی اسمبلی کے اجلاس کی سمری روک سکتا ہے، صدر مخصوص نشستوں کو بنیاد بنا کر بھی اجلاس نہیں روک سکتا، پنجاب اور سندھ اسمبلی کے اجلاس بلائے جاچکے ہیں گورنرز نے ایسی کوئی شرط نہیں لگائی، حکومت آئینی خلاف ورزی کی مرتکب نہیں ہوسکتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے