لاہور(مانند نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شور شرابہ کے درمیان سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے رانا آفتاب کو بات کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو ایوان میں واپس لانے کیلئے خواجہ سلمان رفیق، مجتبی شجاع الرحمان، علی حیدر گیلانی، خواجہ عمران نذیر و دیگر پر مشتمل کمیٹی قائم کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، اپنے حلف کی پاسداری کروں گا۔