کوہاٹ (مانند نیوز)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع کوہاٹ میں سرکاری و نجی اداروں، سکول،کالج، یونیورسٹی اور لوکل کمیونٹی لیول پر عوام کیلئے ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد جواد خلیل خان کی قیادت میں آج کوہاٹ ٹریننگ ونگ ٹیم نے ZKB کنسٹرکشن کمپنی کوہاٹ کے سٹاف اور کنٹریکٹرز کو کوہاٹ کے ڈی اے فیز ون سیکٹر 9 پارک میں 1 روزہ تربیت پروگرام مکمل کر لیاگیاجہاں پر 40 کے قریب سٹاف و ممبرز کو ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تربیت دی گئی۔تربیت کا مقصد ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کی آگاہی دینا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں وہ ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ کام کر کے بہتر و محفوظ پاکستان میں اپنا کردار ادا کریں۔