ریاض (مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں دہشتگردی کے مرتکب 7 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق مجرمان دہشتگرد تنظیمیں قائم کرنے اور ان کی مالی معاونت میں ملوث تھے، مذکورہ افراد کے دہشتگردی اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں سر قلم کر دیئے گئے۔ سزائے موت پانے والے ان 7 افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی لیکن ان کے نام اور لقب سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سعودی شہری تھے۔ ان 7 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد رواں برس سعودی عرب میں 29 ملزمان کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔ سعودی عرب میں مارچ 2022 میں ایک ہی روز 81 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جو ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ اسی سال سعودی عرب میں کل 196 افراد کی موت کی سزا پر عمل درآمد ہوا تھا۔ 2023 میں 170 افراد کی موت کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے