نئی دہلی(مانند نیوز ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے علاقے تروپور میں روڈ شو کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی پر موبائل فون پھینک دیا گیا۔وزیر اعظم مودی تامل ناڈو، کیرالہ اور مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ کیرالہ میں منعقدہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو)کی تقریب میں شرکت کے بعد وزیر اعظم مودی نے تامل ناڈو میں بی جے پی کے صدر انامالائی کی این مین این پیپل یاترا کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ تروپور میں لوگوں نے نعرے لگا کر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعرے بازی کے دوران بھیڑ میں سے کسی نے مودی کی گاڑی پر موبائل فون پھینکا۔ اس کے بعد اسپیشل پروٹیکشن گروپ(ایس پی جی)کے ایک رکن نے سیل فون ہٹانے کو کہا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ معاملے پر تمل ناڈو پولیس کی جانب سے فی الحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں جب بھارتی وزیراعظم پر موبائل پھینکاگیا ہو، گزشتہ سال کرناٹک میں بھی روڈ شو کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے