سوات (مانند نیوز) سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے پی ٹی آئی کے نو منتخب ممبران اسمبلی کو حلف لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے اپنا فرض ادا کر دیا اب نو منتخب ممبران اسمبلی کی ذمہ داریاں شروع ہوئی ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے قانون سازی کی جائے،تمام صوبائی محکموں میں اصلاحات کرکے شاہی آفیسرز کو عوام کا تابع بنایا جائے اور افسران کے اخراجات میں کمی لا کر وہ پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے، سٹی میئر شاہد علی خان نے مزید کہا کہ غریب عوام کیلئے صحت انصاف کارڈ کی بحالی سمیت تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی مریضوں کیلئے ادویات مفت کی جائیں کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام ہی اپنا علاج معالجہ کراتے ہیں انہوں نے کہا کہ جن حالات میں عوام نے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اُمیدواروں کو کامیاب کرایا ہے عوام نے انتہائی دلیری اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے اب یہ ممبران اسمبلی کا فرض بنتا ہے کہ وہ بھی عوام کے مشکلات و مسائل حل کرنے میں اپنا کر دارادا کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے