دیربالا (مانند نیوز)حکومت خیبر پختونخواہ، کمشنرملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی حامد خان نے لواری ٹنل سپاٹ پر عوامی خدمات کیلئے حاضری دی۔انہوں نے ڈرائیور حضرات کو پیغام دیتے ھوئے کہا ھے کہ وہ بغیر چین کے بالکل سفر نہ کریں۔آلجزیرہ چیک پوسٹ پر پہلے سے تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ فور بائی فور اور بغیر سنو چین کے گاڑیوں کو نہ چھوڑے۔اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ھیڈ کوارٹر باقر علی نے بھی الجزیرہ چیک پوائنٹ کا دورہ کیا جہاں سیکورٹی اہلکاروں کو ملاقات کی۔سیکورٹی اہلکار ڈپٹی کمشنر کے احکامات پربھاری گاڑیوں کو آلجزیرہ کے مقام پر روک رہے ھیں جبکہ ہلکی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دے رہے ھیں اور سنو چین کے بغیر ھر قسم گاڑیوں کی داخلہ پر پابندی ھے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر اپیل کی کہ وہ برفباری کے دوران اپنی حفاظت کیلئے ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔