ملاکنڈ (مانند نیوز)ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے فروری کے مہینے میں مجموعی طور پر 300 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے۔ ریسکیو1122 ملاکنڈ ایمرجنسی آفیسر امتیازخان نے فروری 2024 کی کارکردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشد اقبال کو پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے گزشتہ مہینے مجموعی طور پر 300 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 216 ہیں۔اس کے علاوہ 42 ٹریفک حادثات، 29 آتشزدگیاں، 04 گولی لگنے اور تشدد کے واقعات، 01 پانی میں کا واقعہ،01 بلڈنگ کولیپس اور 07 دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دئیے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے مجموعی طور پر 269 افراد کو بچایا جبکہ 03 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔ ریسکیو 1122 کی بنیادی حادثاتی ایمرجنسیز کے علاوہ ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس1122 نیبھی فروری کے مہینے میں 158 مریضوں اور زخمیوں کو ضلعے کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کر دیئے گئے، جن میں 78 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 84 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر ارشد اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم کئے جائیں. ریسکیو1122 ملاکنڈ نے ضلع بھر میں روز مرہ کی بنیاد پرلوگوں کو بنیادی زندگی اور آگ سے بچاو کے متعلق تربیت فراہم کیں جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و پرائیوٹ ادارے، اور دیگر ادارے شامل ہیں۔