دیر (مانند نیوز)ضلع دیر لوئر میں انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے انتہائی جوش اور جذبے کیساتھ منایا گیا۔ عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس طارق حسین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) طارق خان نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی۔ایس۔پی۔ ہیڈکوارٹر سعید احمد، انچارچ سول ڈیفنس شہزاد درانی، چیف وارڈن جاوید اقبال، ڈپٹی چیف وارڈن احسان الحق، حاجی خائستہ رحمان، انسٹریکٹرز سیول ڈیفنس، عہدیداران، پوسٹ وارڈنز، سول ڈیفنس رضاکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے سول ڈیفنس دیر لوئر کی سالانہ کارکردگی قدرتی آفات، ریسکیو آپریشن، آگ پر قابو پانے کے لئے آبادی اور جنگلات میں بروقت خدمات کو خوب سراہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس نے اس موقع پر کہا کہ سول ڈیفنس رضاکاروں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کئی مشترکہ ریسکیو، میڈیکل آپریشن کئے۔ اس کے علاوہ ڈینگی، پولیو آگاہی مہم، سیلاب، زلزلوں میں خدمات بھی شامل ہیں۔ ہرقسم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بہترین کارکردگی پرسول ڈیفنس دیر پائین کے رضاکاروں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔