کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیر اعلی ہو گئے۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ تاخیر سے شروع ہوا،اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے وزیراعلی کے چنا ؤکے لیے پولنگ ہوئی۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی نے ایوان کے دروازے بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اعلی کے لیے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے گئے۔سرفراز بگٹی پر 65 کے ایوان میں اتحادی جماعتوں کے 41 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا، جماعت اسلامی کے عبدالمجید بادینی اور حق دو تحریک کے ہدایت الرحمان نے سرفراز بگٹی کے حق میں ووٹ دے دیا، جے یوآئی اور نیشنل پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے پولنگ کے بعد نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میر سرفراز بگٹی 41ووٹ لیکر وزیراعلی منتخب ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلی کیلئے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے تھے، سرفراز بگٹی کو مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی۔ بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 11 ہے جبکہ مسلم لیگ ن 10 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان عوامی پارٹی 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 6آزاد امیدوار بھی8فروری کو ہونے والے الیکشن میں کامیاب قرار پائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے