اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)صدر مملکت کی نشست کیلئے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں صدر مملکت کی نشست کیلئے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لطیف کھوسہ، عمر ایوب خان اور دیگر رہنمائوں نے صدر کے لئے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا۔