اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔قومی اسمبلی میں آج (اتوار کو) نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا، اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔سینیٹر اسحاق ڈار، خورشید شاہ، رانا تنویر، احسن اقبال، خواجہ آصف، انوشہ رحمان، طارق بشیر چیمہ، عون چودھری نے اتحادی جماعتوں کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف کے کاغذات جمع کروائے، تمام اتحادی جماعتوں کی طرف سے شہباز شریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیئے گئے۔سنی اتحاد کونسل کے اسد قیصر، علی محمد خان، عامر ڈوگر، جنید اکبر نے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سنی اتحاد کونسل کے ارکان بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے داخل ہوئے، اس موقع پر علی محمد خان نے کہا کہ اصلی مینڈیٹ والے آ گئے۔سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔قومی اسمبلی میں آج (اتوار کو) نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا،و زیراعظم کے انتخاب کے لئے اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔ قائد ایوان کیلئے سادہ اکثریت حاصل کرنا لازمی ہے۔ 336 کے ایوان میں 169 ووٹ لینے والا وزیراعظم قرار دے دیا جائے گا۔ شہباز شریف کو 200 سے زائد ووٹ اور عمر ایوب خان کو 90 سے زائد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے