اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے علی امین گنڈاپور سے حلف لیا۔اس سے قبل گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریب حلف برداری شروع ہونے سے پہلے ہی بے نظمی کا شکار ہوگئی تھی۔بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے باعث تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی بےنظمی کا شکار ہوئی۔تقریب میں داخل ہونے کے لیے کارکنان نے دھکم پیل کی جس کی وجہ سے اراکین اسمبلی کو نشستوں پر بیٹھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تقریب میں نشستیں خالی کرنے کیلئے اعلانات کیے گئے کہ قیادت کو بیٹھنے کے لیے جگہ دیں، کارکنان سن لیں، آپ پر وزیراعلیٰ اور اسپیکر ہاؤس کے دروازے بند کردیے جائیں گے، ہمیں ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے