پشاور(مانند نیوز)ریسکیو حکام نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پچھلے تین دنوں سے جاری بارشوں کے نتیجے میں 14 بچوں سمیت 20 افراد جان سے چلے گئے۔
جان سے جانے والوں میں 14 بچے شامل ہیں جب کہ 23 افراد زخمی ہیں۔
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت پشاور اور میدانی علاقوں میں بھی گذشتہ تین دنوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ضلع لوئر دیر میں مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے گھر کی چھت گر گئی، جس سے تین افراد جان سے گئے۔
ضلع باجوڑ کے علاقے کنڈاؤ میں تیز بارشوں کی وجہ سے کچے مکان کے کمرے کی چھت گرنے تین بچے جان کی بازی ہار گئے۔
تیسرا بڑا واقعہ ضلع بٹ خیلہ کے علاقے بٹ خیلہ میں ہوا جہاں ریسکیو حکام کے مطابق الاڈھنڈ ڈھیری کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے مان بیٹی جان سے گئیں، جب کہ ریسکیو حکام کے مطابق ضلع سوات میں بھی اس قدرتی آفت کے باعث تین اموات واقع ہوئیں۔ اور بٹخیلہ محلہ خٹکی میںبھی مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جانبحق جب کہ ایک زخمی ہوا.
پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر صوبے میں 35 مکانات کو مکمل یا جزوی نقصان پہچا۔، جب کہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں بعض مقامات پر جانور بھی متاثر ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے نوتھیہ میں 15 عدد گائیں، بھیڑ اور بکریاں ملبے تلے دب گئے تھے، جن کو ریسکیو اہلکاروں نے با حفاظت نکال لیا ہے۔
اسی طرح پی ڈی ایم اے کے مطابق چارسدہ میں شیلٹر گرنے کی وجہ سے تین بھینسیں ہلاک ہو گئیں۔
صوبے کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں نے کاروباری زندگی متاثر کیا جب کہ سوات کے علاقے مالم جبہ، کالام اور اپر دیر کے علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ مزید تین دن تک جاری رہے گا جبکہ سیاحوں کو بالائی علاقوں کی طرف سے سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایمرجنسی نمر 1
لوئر دیر: تلاش مولی خٹ میں مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے گھر کا چھت گر گئی ،تین افرا جانبحق اور ایک بچے شدید زخمی، ریسکیو1122 ٹیموں نے مسلسل تین گھنٹے اور تیس مینٹ سراچ اینڈ ریسکیو آپریشن کر کے ملبے تلے دبے چار افراد کو ریکور کر کے کیٹگری ڈی ہسپتال تالاش منتقل کر دیا گیا ،ریسکیو1122
ایمرجنسی نمبر 2
لوئر دیر: سیار میں مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے 34 جانور (5 گائے، 9 بکریاں ،بھیڑ، مرغیاں ) دب گئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کی ۔ حادثے کے دوران گھر کے افراد محفوظ رہے۔ریسکیو1122
ایمرجنسی نمر 3
لوئر دیر: میدان کولال ڈھیری میں گھر کا چھت گرگئی ، ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آپریشن میں پاک آرمی کے جوانوں نے بھی حصہ لیا،ریسکیو1122
ایمرجنسی نمر 4
لوئر دیر: تالاش خوڑ میں گاڑیوں پھنسے کی اطلاع ، جسکے وجہ سے روڑ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند تھا ، ریسکیو 1122 کی ریکوری ٹیم موقع پر پہنچ کر گاڑیوں کو ریکور کر لیا گیا اور روڑ ہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔ریسکیو1122
ایمرجنسی نمر 5
لوئر دیر : چکدرہ میں گھروں کے اندر برساتی پانی جمع ہو گئے ، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کی’، ریسکیو1122
لوئر دیر: اسکے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 دیر لوئر نے شلفلم ، خونگی، رباط، بلامبٹ ،خال بازار ، تیمرگرہ ، چکدرہ، حاجی آباد ، رانی اور میدان میں میڈیکل ایمرجنسیز میں بعض مریضوں کو موقع پر اور بعض کو ایمبولینسز میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ،ریسکیو1122
لوئر دیر: ریسکیو 1122 دیر لوئر کے اہلکار 24/7 الرٹ ہے
عوام الناس کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 یا 0945920230 پر کال کریں، ریسکیو 1122