پبی (مانند نیوز ) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر کا DPO آفس آمد۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے،وزیٹر بک میں تاثرات قلمبند کر نے کے بعداپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعدتعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں SDPOs,سرکل،DSP ہیڈ کوارٹرز،DSP ٹریفک، SHOs تھانہ جات،دفتری سٹاف نے شرکت کی۔عالمزیب خان ایس پی انوسٹی گیشن نے خیر مقدمی کلمات سے استقبال کیا۔تمام شرکاءکا تعارف کیا گیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ہوکر اپنے فرائض منصبی کو خوش اسلوبی سے انجام دیں۔عوام کی جان ومال عزت وآبرو پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔