پشاور(مانند نیوز) صوبائی دارلحکومت پشاور کے بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں شہر کے بازاوں میں سبزیاں پیاز 220روپے،کچالو 230،سبز مرچ 220،کدہ 150،پھول گوبھی 120،ٹماٹر 150،توری 300اور کریلا 320روپے تک فروخت ہونے لگا جبکہ پھل انار کندھاری 450روپے،مالٹا 200،کینو 250روپے کیلا 100سے 200روپے اور انگور 150روپے تک فروخت ہونے لگا تاہم متعلقہ حکام قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل بے بس دکھائی دینے لگے