پشاور(مانند نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب 2لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد پر جرمانے عائد کئے. تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیمیں شہر کے مختلف سیکٹروں میں شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہیں جس کے بعد باقاعدہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں اس سلسلے میں شہر کے مختلف سیکٹروں میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ ایک ماہ میں 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد کا چالان کیا گیا. چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حکام ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و اہلکار پوری جانفشانی کیساتھ ٹریفک کی روانی اور شہریوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے