پشاور (مانند نیوز) میئرپشاور حاجی زبیر علی نے شالیمار گارڈ ن میں پودالگاکر شجرکارمہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا بروز پیر ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان ا نجینئر ریاض احمد خان چیئرمین محمد جمیل اور عبیدبھی انکے ہمراہ تھے اس قع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ شجرکاری مہم کے دوران پشاور کے تمام باغات میں پودے لگائے جائینگے اور انکا باقاعدہ خیال بھی رکھاجائیگا اس موقع پر انہوں نے شالیمار گارڈ نے مختلف حصو ں کا دورہ کیا انہوں نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے زوئے زمین پر درخت بنی نوع انسانوں کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہیں درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ ماحولیاتی آلووگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ آلودگی کو بھی کو بھی کم کرتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بنتے ہیں انہوں نے کہاکہ بحیثیت شہری ہم سب پر انفرادی طور پر لازم ہے کہ جہاں تک ممکن ہوہم شجرکاری کریں کیونکہ درخت لگانا د ینی فریضہ بھی ہے اور صدقہ جاریہ بھی ہیں ہم سب کو شجرکاری میں مہم میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ جتنے زیادہ د رخت ہونگے تو ہمارا ماحول اتاہی خوشگوار ہوگا جس کا فائدہ ہماری آنے والی نسلوں کا ہوگا۔ 6 مارچ بروز بدھ دن 11 بجے ڈائریکٹر ویسٹ زون کے زیر اہتمام ٹاؤن کلب میں بھی شجرکاری مہم میں پودے لگائے جائینگے۔\