پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پشاور میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے، سیٹیں 3سے 7کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فارم 45دینے کی درخواست دی، اب تک نہیں دیئے، میرے حلقے کے فارم 45 الیکشن کمیشن نے اپلوڈ کر کے دوبارہ ڈیلیٹ کئے، جوڈیشل انکوائری کر کے ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی نے کیا کیا آج تک؟ ہم انتقامی کارروائی نہیں بلکہ انصاف چاہتے ہیں، ہم سب وزیراعلیٰ کو خط لکھیں گے کہ جوڈیشل انکوائری ہو۔تیمور جھگڑا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی صوبائی کابینہ بنائیں گے، اگر میں الیکشن واقعی ہارا ہوں تو کابینہ میں میرا حق ہی نہیں بنتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے