لاہور(مانند نیوز ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان پیکیج کی اشیا کا اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹا، گھی، چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے معیار پر شکایت برداشت نہیں کروں گی۔مریم نواز کی زیرِ صدارت رمضان پیکج کی شفاف تقسیم اور مانیٹرنگ پر اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران مریم نواز کو بتایا گیا کہ رمضان پیکیج کی شفاف انداز میں مستحقین کو فراہمی کے نظام کو فول پروف بنایا گیا، لائیو ڈیش بورڈ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیکیج کی تقسیم کی نگرانی کی جا رہی ہے، ہیلپ لائن قائم کر دی گئی جس کا باضابطہ آغاز آج (بدھ کو)ہو گا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کا باضابطہ آغاز 2 رمضان سے ہو گا اور 10 رمضان تک تقسیم مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے