کراچی(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان کسٹمز نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔کسٹمز حکام کے مطابق نظام الدین نامی مسافر دبئی سے امارات ائیر لائن کی پرواز EK 606 سے کراچی پہنچا تھا، مسافر کو شک کی بنیاد پر گرین چینل پر روک کر ان کے سامان کے بارے میں استفسار کیا گیا۔حکام کا بتانا ہے کہ مسافر نے کسی ممنوعہ اور قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیا کی موجودگی سے انکار کیا، مسافر کے جواب سے غیر مطمئن ہونے پر سامان کی سکینگ کی گئی تو ان کے سامان میں سونے کے زیورات کی نشاندہی ہوئی جس پر مسافر کے سامان کو کسٹمز کے عملے نے ایگزامینیشن کانٹر پر منتقل کرکے مسافر کی موجودگی میں ان کے سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال کی اور ان سے سونے کے زیورات کے بارے میں استفسار کیا تو مسافر اس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔کسٹمز کے عملے نے برآمد ہونے والے زیورات کو اپنی تحویل میں لے کر ضبط کر لیا۔زیورات کا مجموعی وزن 49 تولہ اور اس کی کل مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ 47 ہزار روپے بنتی ہے، ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے