پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی،گورنر نے منظوری دے دی۔خیبرپختونخوا کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ اور محمد سجاد کو شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں۔کے پی حکومت میں 5 مشیروں کی تقرری بھی کر دی گئی، مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں،گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیئے۔