جمرود(نمائندہ مانند)ہمارے گھر پر بغیر وارنٹ و لیڈی کانسٹیبل کے خیبر پولیس نے چھاپہ مارکر گھر کی چادر وچاردیواری کی پامالی کی ہے،میرے والد اور چچا کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ ابوبکر تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر تحصیل جمرود کے علاقہ ملک آباد کے رہائشی اور سابقہ ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود جمشید کے بیٹے ابوبکر نے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایس ایچ او لنڈیکوتل اکبر آفریدی اور ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود ذوالفقار آفریدی نے پولیس نفری کے ہمراہ ہمارے گھر پر بغیر کسی سرکاری وارنٹ و لیڈی کانسٹبلز نے چھاپہ مارکر ہمارے گھر کے چادر و چاردیواری کی پامالی کی ہے۔پولیس نے ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر گھر میں پڑے ہمارے سکول فیسوں کے پیسے اور کھڑی موٹرسائیکل ساتھ لیکر گئے ہیں جبکہ گھر میں خواتین اور بچوں پر بندوقیں تھان کر خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ابوبکر نے کہاکہ میرے والد سابقہ ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود جمشید اور چچا پولیس اہلکار فیاض کو پولیس اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کرچکے ہیں اور تاحال لاپتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر میرے والد و چچا نے کوئی جرم کیا ہے تو انکو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ ابوبکر نے حکام بالا آئی جی خیبرپختونخوا، سی سی پی او اور سیکیورٹی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اور چچا کو رہا کرایا جائے اور اگر مجرم ہیں تو فوری عدالت کے سامنے پیش کیا جائے،بصورت دیگر باب خیبر کے مقام پر احتجاجی دھرنا دینگے۔