بٹ خیلہ (مانند نیوز)سٹی میئر بٹ خیلہ ناصر علی خان نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے بٹ خیلہ کا مالی استحکام اولین تر جیح ہے صوبائی حکومت سے ملنے والی تین کروڑ روپے گرانٹ سے سٹاف کو دو ماہ کی تنخوا ہ دے دی ہے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ ٹی ایم اے پر بوجھ کم کرنے کیلئے بٹ خیلہ سٹی کی واٹر سپلائی سکیمیں محکمہ پبلک ہیلتھ کے حوالے کی جارہی ہیں جبکہ آمدن اور وسائل کے لحا ظ ٹی ایم ایز کی درجہ بندی میں بٹ خیلہ کو اس کا اصل کیٹگری ڈی کا در جہ دیاجارہا ہے تاکہ اس پر اضافی ملازمین سمیت دیگر بوجھ بھی کم کیا جاسکے انھوں نے کہا کہ ادارے کی فعالیت اور پائیدار مالی استحکام پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گااس سلسلے میں ٹی ایم او محمد افضل کی کوششیں قابل ستا ئش ہیں انھوں نے شکیل خان کو صوبائی وزیر بنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملاکنڈ کے مسائل کم ہونگے اور ترقی وخو شحالی آئے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے