جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) وانا کونسلرز اتحاد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر کو تالے لگادئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہمارے علاقے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دوسرے ضلع ٹانک میں بیٹھا ہے، انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ انور سعید پورے جنوبی وزیرستان کا ہے، لیکن بدقسمتی سے جنوبی وزیرستان کی بجائے ضلع ٹانک میں بیٹھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ پندرہ دن جنوبی وزیرستان لوئر اور پندرہ دن جنوبی وزیرستان اپر میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں، جب تک وہ اپنا ڈیوٹی اچھی طرح نہ نبھائے احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے آئینی اور قانونی حقوق نہیں دیا جائے اور کرپٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انور سعید سے چھٹکارا نہ مل جائے، اور انہیں تبدیل نہیں کیا جائے تو ہم مجبوراً ٹانک آفس کے سامنے اختجاج دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان وانا کونسلرز اتحاد کا احتجاج اس بات پر مبنی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نبھاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو تکلیفات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا دفتر دوسرے ضلع میں بیٹھا ہوا ہے، جبکہ ان کے علاقے کی مسائل ان کے دفتر کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے اپنے حقوق کی پیروی کے لیے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک انہیں ان کے آئینی اور قانونی حقوق نہیں دیے جاتے، اور کرپٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انور سعید کو ان کے علاقے سے ہٹایا نہیں جاتا، وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ اس احتجاج کا مقصد ہے کہ وہ اپنے علاقے کو بہتر بنانے کیلئے ایک اہمیتی معیار قائم کریں اور ان کے علاقے میں قانونی اور آئینی حکومت کو مضبوط بنائیں۔ واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ پہلے وانا کونسلرز اتحاد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس بھی کیا تھا، کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا رؤیہ ٹھیک نہیں ہے اور نہ ہی کال پر بات سن رہا ہے، ہم اعلیٰ حکام کو اپیل کیا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ انور سعید یہاں سے تبدیل کر کے کوئی قابل بندے کو تعینات کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے