دیر (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم اور ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ دیر لیویز فورس عرفان علی نے ترقی پانے والے لیویز اہلکاروں کو ترقی کے رینک لگائے۔ کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ دیر لیویز فورس نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس ایک جانباز سیکورٹی فورس ہے جو اہم مقامات،علاقوں کو محفوظ بنانے میں اور عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اہلکاران دیانتداری سے ملک وقوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں اور غیر قانونی،غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ پُروقار تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ھیڈ کوارٹر عثمان علی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ھیڈ کوارٹر باقرعلی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈاکٹر اشتیاق احمد،صوبیدار میجر دیر لیویز فورس ملک نصیر اللہ خان ودیگر آفسران موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے