دیر (مانند نیوز)دیر بالا میں خودساختہ قیمتیں وصول کرنے پر قصائی گرفتار،کئی دکانداروں کو جرمانہ کیاگیا،مین اڈہ دیر سے غیر قانونی تجاوزات ہٹادی گئی۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا عرفان علی کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ سب ڈویژن واڑی بخت جھان نے لیویز پولیس نفری کے ہمراہ واڑی بازار کا دورہ کیا جہاں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کیں۔ ناقص صفائی کم وزن اور خودساختہ قیمتیں وصول کرنے پر ایک قصائی کو حوالات میں بند کردیا گیا جبکہ کئی دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کرکے ان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ آئندہ کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ تحصیلداردیر محمد عمران خان نے لیویز پولیس نفری کے ہمراہ مین آڈہ دیر سے غیر قانونی تجاوزات ہٹادئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل تجاوزکنندگان کو نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن اس پر مقررہ وقت میں عملدرآمد نہ ھوسکااسلئے ضلعی انتظامیہ نے ٹی ایم اے دیر کی تعاون سے تجاوزات ہٹادیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے