اسلام آباد(مانند نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں رمضان نگہبان ریلیف پیکج 2024ء کی منظوری دے دی گئی۔

اس پروگرام کے تحت 65 لاکھ سے زائد ریلیف پیکج مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے جس سے مجموعی طور پر سوا تین کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

پنجاب کابینہ نے ضلعی سطح پر سستے رمضان بازار لگانے کی بھی منظوری دی ہے۔

اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ رمضان نگہبان ریلیف ہیمپر میں 10کلو آٹا، 2 کلو چاول، 2 کلو چینی، 2 کلوگھی اور 2 کلوبیسن شامل ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ٹاسک بھی دیا اور اربن یونٹ اور اسپیشل برانچ کی ٹیمز کو فیلڈ سروے کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے صوبائی وزراء کو رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدہ تربیت دی جائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام وزراء خصوصی طور پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے رمیش سنگھ اروڑا کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے