ہری پور(مانند نیوز)چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام چیچیاں انٹرچینج پر شجر کاری۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیرالسلام ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد نے چیمبر آف کامرس ہری پور کے زیر اہتمام چیچیاں انٹرچینج پر مواسم بہار شجر کا ری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر،اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس خانپور اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران بھی موجود تھے۔