پبی (مانند نیوز) پبی میں امن وامان کے بگڑتی ہو ئی صورتحال اور رمضان المبارک میں دکانداروں اور عوام کو تحفظ کی فراہمی اور بڑھتی ہو ئے آئس اور دیگر منشیات کے فروخت کے حوا لے سے انجمن تاجران پبی کا اجلاس زیر صدار ت صدر حا جی اورنگزیب مسجد طا ئز ئی میں منعقد ہوا اجلاس میں دکانداروں اور تنظیم کے عہدیداروں ویلج کو نسل پبی ون کے چیئر مین سہیل خان ویلج کو نسل پبی ٹو کے چیئر مین عیسیٰ خان سابق ناظم پیر آصف انوسٹی گیشن انسپکٹر محمد عالم تھا نہ پبی اے ایس آئی سرتاج خان نے شر کت کی اجلاس میں صدر حا جی اورنگزیب خا ن تاجران کے عہدیداروں اور عوا می نما ئندوں نے کہا کہ پبی بازار میں تاجر اور عوام محفوظ نہیں ہے راہز ن دن دیہا ڑے تاجروں کے گاڑیوں کو لو ٹ رہے ہیں پولیس ملز مان کو گرفتار کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہے اب ہمیں اپنی حفاظت کے لئے سیکورٹی کا خود انتظام کر نا ہو گا پبی میں آئس کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں آئس کی و جہ سے نو جوان نسل تباہ ہو رہی ہیں جس کی و جہ راہز نی اور چو ریاں عام ہو ئے پو لیس کو آئس اور منشیات فروخت کر نے والے معلوم ہیں مگر ان پرہاتھ نہیں ڈا لتے بازار میں ہم نے سیکور ٹی کے لئے کیمرے لگا ئی ہیں اب ان کا دیکھ بال ومرمت کر نا ٹی ایم اے اور انتظا میہ کی ذمداری ہیں سیکورٹی کے لئے جب ڈی ایس پی کو سیکورٹی کی فر اہمی کے لئے کہتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ ہمارے ساتھ پو لیس کی نفری کم ہیں پبی اور کرا چی کا صورتحال ایک جیسی ہے دونوں شہروں میں کو ئی بھی محفوظ نہیں ہیں حاجی اورنگزیب ڈی پی او نو شہر ہ سے مطا لبہ کیا کہ سرکل پبی کے لئے پولیس نفری دیا جا ئے بازار کی سیکورٹی کے لئے رائیڈر سکواڈ اور ابا بیل سکواڈ گشت کے لئے دیا جا ئے پو لیس کاپبی بازار میں ملز مان کے گرفتاری کے لئے کو ئی منصو بہ بندی نہیں کر تے جس کی وجہ سے کئی مرتبہ ملز مان فرار ہو نے میں کا میاب ہو ئے انہوں نے کہا کہ علاقے کے امن کے لئے ہمیں متحد ہو نا ہے اب ہمیں بازار کی سیکور ٹی کے لئے اپنے اقدا مات کر نا ہے پو لیس ہمیں تحفظ فرا ہم کر نے میں مکمل طور پر نا کام ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں دکانداروں اور عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے لئے 24 گھنٹے چوکیداری شروع کر نے کا اعلان کیا چوکیداری کے دو شفٹ ہو نگے ایک شفٹ صبح8 بجے سے رات8 بجے اور دوسرا شفٹ رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک ہوگا اجلاس میں ایک کمیٹی بھی بنا ئیں جو ایم پی اے اور دیگر اعلیٰ افسران سے اس سلسلے میں ملا قات کر ینگے