سخاکوٹ(مانند نیوز) ممبر صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈہ پور کاوزیراعلیٰ بنناعمران خان کے حقیقی آزادی کیلئے جاری جدوجہدکی کامیابی اور حقیقی فتح ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے کابینہ کے پہلے اجلاس میں صوبے کے عوام کے دل جیت لیاصوبے کے سوفیصد آبادی کیلے یکم رمضان سے صحت کارڈ پر مفت علاج بحال کرناکابینہ کااحسن اقدام ہے جس سے غریب عوام سے چھنیی گئی صحت سہولت ہر کسی کودوبارہ میئسر ہوئی صحت کارڈ عوامی فلاح وبہبود کااہم منصوبہ تھااس کوپی ڈی ایم حکومت نے بند کر کے عوام دشمنی دکھائی تھی جس کابدلہ صوبے کے عوام نے اٹھ فروری کے الیکشن میں لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈہ پور کی قیادت میں صوبہ ترقی کی نئی منزلیں طے کرینگے غریب عوام کو پھر سے مفت علاج مہیا ہوگاجو کسی نعمت سے کم نہیں