ایبٹ آباد (مانند نیوز)پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت ایوننگ ری ویو میٹننگ کا انعقاد کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد منعقد ہوا۔ کوآرڈینیٹر پولیو کنٹرول پروگرام اور ڈبلیو ایچ او نمائندہ کی جانب سے پولیو ویکسینیشن ٹیمز کی کارکردگی اور کوریج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات پر زور دیا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت ضروری اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے پولیو ٹیمز، ٹیمز انچارجز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مارننگ اسمبلی میں تمام لوگوں کی حاضری اور مہم کے دوران پروٹوکول، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹرانزٹ ٹیمز کو بھی مزید فعال بنانے پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ سفر کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے موبائل ٹیمز کو فعال بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اڈوں، تمام مرکزی مقامات، سکولوں، ہسپتالوں میں ٹیمز موجود ہوں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ ٹیمز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں اور اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے ڈراپس، چھے ماہ تا پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو وائٹامن اے کے ڈراپس ضرور پلائیں تا کہ انکی مدافعت بہتر ہو اور وہ بیماریوں سے بچ سکیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ سید صہیب شاہ، ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اشفاق، ڈی پی ایم ٹی ڈاکٹر رابعہ، ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر، اے ڈی ای او ایجوکیشن وسیم فضل، ڈاکٹر ثناء نمائندہ ڈبلیو ایچ او، ڈاکٹر عائشہ ڈی پی ایم ٹی، ڈاکٹر نفیسہ طارق نمائندہ ڈبلیو ایچ او، ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر واصل،ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر عاطف سعود پولیو پروگرام کوآرڈینیٹر، فوکل پرسن ڈی ای او سی ندیم خان اور دیگر افسران نے شرکت کی