ہری پور (مانند نیوز)ہری پور پولیس کی جانب سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان،جملہ سرکل ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر،ڈی ایس پی ٹریفک،جملہ ایس ایچ اوز،انچارج ٹریفک،انچارج چوکیات نے شرکت کی۔ ڈی پی او ہر یپور اور افسران پولیس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈی پی او ہری پور نے ہری پور تعیناتی کو اپنی سروس کا بہترین حصہ قرار دیا اور ضلع ہری پور میں فرائض سر انجام دینے والے جملہ پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ہری پور کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تمام افسران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ تقریب کے اختتام پر افسران پولیس نے تحائف بھی پیش کئے اور ان کی اعلی خدمات پر خراج تحسین پیش کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے