پشاور(مانند نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہاہے کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام اور مرض سے متاثرہ بچوں کی مدد کرنا معاشرے کے تمام لوگوں کی زمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں حمزہ فاؤنڈیشن کیزیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چیف جسٹس محمد ابراہیم خان، سینئرجج جسٹس اشتیاق ابراہیم، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ انعام اللہ وزیر، ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ ہدایت اللہ خان، رمیز خان اور سینئر وکلاء نے بھی شرکت کی۔ کیمپ میں سکریننگ کے بعد 62 وکلاء نے خون عطیہ کیا۔ اس موقع پر حمزہ فاؤنڈیشن کے نمائندے عتیق الرحمان نے چیف جسٹس سمیت وکلاء کو تنظیم کی مختلف فلاحی خدمات بالخصوص تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا کے مریضوں اور خون عطیہ کرنیکی اہمیت پر اگاہی دی۔انہوں نیبتایاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے سلسلے میں بلڈکیمپ لگایاگیاتاکہ مریضوں کوبلاتعطل رمضان میں خون فراہمی کاسلسلہ جاری رہے۔ اس سلسلے میں جدید مشینری و آلات کے ذریعے محفوظ انتقال خون کی فراہمی کی جارہی ہے۔ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حمزہ فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کو سراہا اور کہا کہ تھیلی سیمیا کے تدارک کیلئے ان کیساتھ تعاون جاری رہیگا۔ انہیں بتایاگیا کہ ادارے کیساتھ 1487مریض رجسٹرڈ ہیں جنہیں 2006 سے مفت خون و دیگر سہولیات دی جارہی ہیں تاکہ انکی زندگی بچائی جاسکے۔ آخر میں چیف جسٹس سمیت مہمانوں کو شیلڈز پیش کیے گئے۔حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین اعجاز علی خان نے خون کے عطیہ کے ایسے کامیاب کیمپ کے انتظامات پر تمام معزز ججز اور پشاور ہائیکورٹ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے