پشاور(مانند نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات وتعمیرات شکیل احمد خان نے کہا ہے کہ عوام کے بہتر مفاد میں منصوبوں کی بروقت تکمیل اور پائیداری کیلیے محکمے میں ضروری اصلاحات لانا ہوں گی محکمے کے تمام پراجیکٹس کی معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گاہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کے دفتر کے دورے کے موقع پرکیا سیکرٹری محمد ادریس خان اور محکمہ کے چیف انجنیئرز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا اور محکمے کی جانب سے صوبے میں جاری مختلف سکیموں پر سرسری بریفنگ دی، اس موقع پر لڑم روڈ، سوات موٹر وے سمیت دیگر روڈز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شکیل احمد خان نے کہا کہ عوام نے تیسری مرتبہ ہم پر اعتماد کیا ہے عوامی مینڈیٹ اور لوگوں کے اعتماد اور بھروسے پر پورا اترنے کیلئے ہمیں ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا محکمے کو سٹریم لائن اور ان میں بہتری لانے کے لئے ضروری اصلاحات ناگزیر ہیں، انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں محکمے کی تمام منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ لوں گا تمام سکیموں کی تفصیلی پریزینٹیشن تیار کی جائے۔