پبی (مانند نیوز)خواتین کو درپیش مسائل حل کرنا نوشہرہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔بہترین معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کلیدی کردار ہے۔تھانہ جات میں وومن ڈسک کے قیام سے خواتین کو آسانیاں فراہم کرینگے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کا نوشہرہ پولیس لائن میں 8 مارچ عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس صوبہ خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کے ویژن کے مطابق اور ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان کی ہدایات کی روشنی میں 8مارچ عالمی یوم خواتین ڈے کی مناسبت سے نوشہرہ پولیس لائن کے سبزہ زار میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک، اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی مردان ماہین،ASP ٹاؤن پشاور نازش، ASP شیخ ملتوں مردان ریشم گل،UN وومن عظمی حلیمی،کثیر تعداد میں لیڈی کینسٹیبلان نے شرکت کی۔عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے تقاریر کی گئی اور خواتین کے معاشرے میں کردار پر بھر پور روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آپ اس ضلع سے ہیں اور اس ضلع کی خواتین کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہی رکھتی ہیں شہری خواتین کے عزت، جان، ومال کی آپ نگہبان ہیں۔خواتین کو پولیس کے ساتھ درپیش مسائل کا حل کرنے میں آسانیاں پیدا کریں تھانہ جات کی سطح پر وومن ڈسک کا قیام بھی اسی بات کا حصہ ہیں۔خواتین ہی خواتین کو درپیش مسائل بخوبی سمجھ کر اس کو حل کرنے میں اپنا رول ادا کرسکتی ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ آپ پولیس خواتین میرے زیر سایہ سائیلین خواتین کے مسائل حل کرنے میں کسی بات پر سمجھوتہ نہ کریں آسانیاں پیدا کریں تاکہ خواتین بلا روک ٹھوک تھانہ جات آسکیں اور ان کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔انہوں ن ے خوا تین کو خراج تحسین بھی پیش کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے